پاکستان میں پہلی پولیو ویکسین کس نے پی، بلاول بھٹو نے سب بتادیا
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی تاریخی جدوجہد کا آغاز میری والدہ شہید بینظیر بھٹو نے کیا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے پولیو کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیو پاکستان میں بچوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہا ہے لیکن ہم پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ رواں سال سامنے آنے والے نئے کیسز کے پیشِ نظر تازہ عزم کی ضرورت ہے، بینظیر بھٹو نے اپنی حکومت میں سخت مخالفت کے باوجود انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا اور اُنہوں نے سب سے پہلے آصفہ بھٹو کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائیچیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بی بی آصفہ بھٹو پاکستان میں پولیو ویکسین حاصل کرنے والی پہلی بچی تھیں۔
اُنہوں نے کہا کہ رواں سال ملک میں رپورٹ ہونے والے 39 پولیو کیسز پر تشویش ہے، آج ہمیں مل کر کھڑا ہونا ہو گا تاکہ کوئی بچہ پولیو کا شکار نہ ہو۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم صرف صحت مہم نہیں بلکہ قومی مشن ہے، ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اصولوں پر عمل پیرا رہیں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بچوں کے مستقبل کے لیے پولیو سے پاک پاکستان کا وعدہ کرتے ہیں