پاکستان

مرغیوں کے شور سے تنگ خاتون عدالت جا پہنچی

کراچی کے علاقے کلفٹن میں پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ خاتون عدالت جا پہنچی۔
سندھ ہائی کورٹ میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے علاقے میں گھر میں مرغیاں پالنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ وکیل سے سوال کیا کہ آپ نے ابھی تک اس حوالے سے قوانین کیوں نہیں بنائے؟ کیا آپ کا کوئی بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے؟
درخواست گزار خاتون نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
عدالت نے سوال کیا کہ کیا یہ مرغیاں دکانوں میں فروخت کر رہے ہیں یا گھروں میں پالی ہوئی ہیں، کیا آپ کا کوئی بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے؟
خاتون نے کہا کہ بغیر لائسنس پڑوسی نے گھر پر مرغیاں پال رکھی ہیں، مرغیوں کے شور سے تنگ ہوتے ہیں، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ یہ عمل غیر قانونی ہے۔
سی بی سی کے وکیل نے کہا کہ کوئی مرغی رکھے یا نہ رکھے ایسا کوئی قانون نہیں۔
درخواست گزار خاتون نے کہا کہ میں نے ثبوت کی طور پر ویڈیوز بھی فراہم کی تھیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com