پاکستان
جسٹس یحییٰ چیف جسٹس کے ظہرانے کا خرچہ اٹھائیں گے
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں کل ظہرانہ دیا جائے گا۔ ظہرانے کا اہتمام نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور دیگر ججز کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں ظہرانے کی ادائیگی اپنی جیب سے کریں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پر کھانے کے اہتمام پر معذرت کی تھی۔ دریں اثنا سپریم کورٹ میں جمعہ کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا جس کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل چیمبر ورک کریں گے، کل 10:30 بجے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لیے فل کورٹ ریفرنس ہوگا، سپریم کورٹ میں کل سات بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔