پاکستان

تصویر بننے پر چیف جسٹس نے ایس پی سیکیورٹی کا تبادلہ کردیا

سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایس پی سیکیورٹی کو ہٹا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے، انہوں نے سلام پھیرا تو وہاں موجود یوٹیوبر نے ان کی تصویر بنائی۔
چیف جسٹس پاکستان نے سیکیورٹی اسٹاف کو بلا کر پوچھا ایس پی سیکیورٹی کہاں ہیں؟ ان کو بتایا گیا ایس پی سیکیورٹی سرکاری میٹنگ کے لیے نکلے ہیںذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ایس پی سیکیورٹی کا سپریم کورٹ سے ٹرانسفر کا حکم جاری کر دیا۔
جس کے بعد نئے ایس پی سیکیورٹی نے سپریم کورٹ سیکیورٹی کا چارج سنبھال لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
صدرِ مملکت آصف زرداری نے ایوانِ صدر میں جسٹس یحییٰ آفریدی سے حلف لیا تھ

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com