پاکستان

اریج چوہدری کے مطابق شوبز میں کتنے فیصد لوگ برے ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اریج چوہدری نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے محض 20 فیصد لوگ ہی اچھے ہیں جبکہ 80 فیصد لوگ برے ہیں۔
اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں غلط تعلقات اور کاسٹنگ کاؤچ جیسے موضوعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑی عمر کے ہدایت کار نے انھیں ’’تعلقات‘‘ استوار کرنے کے لیے کہا تھا۔
اداکارہ اریج چوہدری نے کسی بھی شخص کا نام لیے بغیر کہا کہ مذکورہ معروف ہدایت کار نے انھیں شادی کےلیے نہیں بلکہ ایسے ہی رومانوی تعلقات استوار کرنے کےلیے پیغامات بھجوائے تھے۔
ادکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں رہنے کےلیے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے، اور بہت ساری چیزیں برداشت کرنی پڑتی ہیں۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ ایک ڈرامے کے لیے اچھا آڈیشن دینے کے باوجود انھیں کاسٹ نہیں کیا گیا۔ اور جب انھوں نے ہدایت کار سے وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ آپ نے مجھے ’’گرین سگنل‘‘ نہیں دیا تھا تو آپ کو کیسے کاسٹ کرسکتے تھے۔
اریج چوہدری نے انکشاف کیا کہ کئی ہدایت کاروں نے ان سے غلط تعلقات کےلیے رابطہ کیا لیکن انھوں نے کسی بھی شخص کا نام نہیں لی

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com