پاکستان

وزیرِ اعظم کیوں نہیں بنے؟ صحافی کے سوال پر نواز شریف کا دلچسپ جواب

تھلوچی (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکا کے لیے روانہ ہو گئے۔
نواز شریف نے امریکا روانگی کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب! آپ وزیرِ اعظم کیوں نہیں بنے؟نواز شریف نے کہا کہ امریکا جانے سے پہلے یہ سوال پوچھنا ضروری ہے۔ ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ حکومتی کارکردگی کو کیسے دیکھتے ہیں؟نواز شریف نے کہا کہ چند دن میں واپس آ کر بتاؤں گا۔
نواز شریف کو الوداع کہنے کے لیے چند لیگی کارکنان بھی ایون فیلڈ پہنچے تھے۔نواز شریف امریکا میں تقریباً ایک ہفتہ گزار کر واپس لندن پہنچیں گے۔آئندہ ہفتے وزیرِ اعلیٰ پنچاب مریم نواز بھی لندن جائیں گی اور نواز شریف کے ہمراہ یورپ روانہ ہوں گی

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com