پاکستان

پاکستانی مذہبی ملک ہے جس کے آئین کی بنیاد اسلام ہے، مولانا فضل الرحمان

جمیعت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کوئی وقتی تنظیم نہیں ہے، جے یو آئی نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نظریہ دیا ہے، جے یو آئی اپنی 100 سالہ تاریخ رکھتی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے، ہمارے آئین کی بنیاد اسلام پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمان کی خودمختاری سے کبھی انکارنہیں کیا، یہ ملک سیکولر نہیں مذہبی ملک ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 1956 کا آئین آیا لیکن اسے قوم کا متفقہ آئین نہیں کہا گیا، 1962 کا آئین ایک آمر کا تھا، 1973 میں پاکستان کی قیادت نے بیٹھ کر متفقہ آئین دیا، 1973 میں پاکستان کا اصل آئین آیا جو متفقہ آئین تھا اور ہے، اس میں ترامیم آئیں لیکن پارلیمنٹ کی خودمختاری سے انکار نہیں کیا گیا

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com