16 نومبر کو پاکستانی فیشن شو
پاکستانی فیشن کو سعودی عرب میں فروغ دینے کے لیے دارالحکومت ریاض میں 16 نومبر کو فیشن شو کا انعقاد کیا جائے گا۔
بدھ کو جاری ایک ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا کہ فیشن شو میں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے فیشن ڈیزائنرز بھی شرکت کریں گے، جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستانی فیشن کو عالمی سطح پر ترویج بھی ملے گی۔
پاکستان میں رائج فیشن روایتی اور جدید طرز کا امتزاج ہے، جو پاکستان کی ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔
روایتی لباس میں نفیس کڑھائی سے لے کر دل موہ لینے والے ڈیزائنز تک اور جدید لباس میں بولڈ اور ٹرینڈنگ انداز تک، پاکستانی لباس صحیح معنوں میں پاکستان کے متنوع کلچر اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔پاکستان فیشن کٹور کے ہینڈ آؤٹ میں مینیجمنٹ کے سینیئر ممبر عدنان بشیر خان کے حوالے سے کہا گیا کہ ’یہ پہلی بار ہے کہ 16 نومبر کو ریاض میں فیشن شو منعقد ہوگا۔
’اس ایونٹ میں پاکستانی ملبوسات، جیولری، اور فیشن کی دیگر اشیا پیش کی جائیں گی، جس میں معروف پاکستانی ڈیزائنرز شرکت کریں گے۔‘
ریاض میں ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ سعودی، انڈین اور بنگلہ دیشی سمیت دیگر برادریاں پاکستانی فیشن کو ’سراہتی‘ ہیںپاکستان فیشن کٹور کے ہینڈ آؤٹ میں مینیجمنٹ کے سینیئر ممبر عدنان بشیر خان کے حوالے سے کہا گیا کہ ’یہ پہلی بار ہے کہ 16 نومبر کو ریاض میں فیشن شو منعقد ہوگا۔
’اس ایونٹ میں پاکستانی ملبوسات، جیولری، اور فیشن کی دیگر اشیا پیش کی جائیں گی، جس میں معروف پاکستانی ڈیزائنرز شرکت کریں گے۔‘
ریاض میں ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ سعودی، انڈین اور بنگلہ دیشی سمیت دیگر برادریاں پاکستانی فیشن کو ’سراہتی‘ ہیں’ہمارا مقصد ہے کہ سعودی مارکیٹ میں پاکستانی فیشن کی موجودگی کو مزید مضبوط کیا جائے۔‘
انہوں نے کہا: ’نمائش میں مستند اور ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کے لیے ’خصوصی ڈیزائنز زون‘ بنایا گیا ہے جہاں وہ اپنے ہنر کا مظاہرہ کر سکیں گے۔
عدنان بشیر کا کہنا تھا کہ ’یہ ایونٹ دونوں ممالک کے درمیان فیشن کی بنیاد پر تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم ہے۔
’ہم سعودی عوام کو پاکستانی فیشن کے شوخ رنگوں سے متعارف کروانے کے ساتھ اپنے ڈیزائنرز کی تخلیقات کو عالمی سطح پر نمایاں بھی کرنا چاہتے ہیں۔‘
پاکستانی فیشن شو کے بانی نے امید ظاہر کی کہ روایتی ملبوسات، جدید فیشن اور خاص طور پر دلہنوں کے ملبوسات کے ڈیزائن پر مشتمل یہ نمائش سعودی عرب میں پاکستانی فیشن انڈسٹری کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہا پاکستانی فیشن کی مقبولیت میں اضافہ کرنا اور سعودی عرب میں ہماری انڈسٹری کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا ہے