پاکستان

سپریم کورٹ نے ججز تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن رولز کا مسودہ جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے ججز کی تعیناتی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن رولز کا ابتدائی مسودہ جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری تین سینئر ترین ججز میں سے کی جائے گی۔ جوڈیشل کمیشن میں تمام ناموں پر غور کرنے کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوگا۔ججز کی تعیناتی کے مجوزہ طریقہ کار کے مطابق امیدوار کی ساکھ، میرٹ، پیشہ ورانہ تعلیم، اور قانون پر عبور اہم معیار ہوں گے۔ مسودے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امیدواروں کا دباؤ سے آزاد ہونا ضروری ہے اور وکلا و سیشن ججز کی مناسب نمائندگی ہونی چاہیے۔ سپریم کورٹ کی تعیناتی کے لیے تمام ہائی کورٹس کی مناسب نمائندگی بھی یقینی بنائی جائے گی۔مسودے میں یہ بھی شامل ہے کہ ججز کی تعیناتی کے لیے امیدواروں کو وکیل فوجداری، سول، فیملی یا دیگر مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔ مزید برآں، ان کے سالانہ ٹیکس ادائیگی کی تفصیل بھی پیش کرنا ہوگی۔ ججز کی تقرری کے لیے نامزد امیدواروں کا پرفارما بھی منسلک کیا جائے گا۔ججز کی تقرری کے نئے طریقہ کار میں اگر کوئی امیدوار کسی رکن سے براہ راست یا بالواسطہ رابطہ کرے گا تو اسے بطور جج تقرری کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا۔ اس مسودے پر عوامی تبصروں اور آراء کے لیے 20 دسمبر تک ویب سائٹ پر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، اور جوڈیشل کمیشن 21 دسمبر کو اس پر غور کرے گا۔اس مسودے کی تیاری میں جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا، اور اس عمل میں شامل افراد کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com