پاکستان

شاہد خٹک اور عطاء تارڑ میں ہاتھا پائی

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور ن لیگ کے عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے مختلف بلز ضمنی ایجنڈیکے ذریعے لائے گئے۔قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا اس دوران قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی۔ اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کا گھیرا کرلیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور ن لیگ کے عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ حالات خراب ہونے پر سارجنٹ ایٹ آرمز ایوان میں داخل ہوگئے۔ ایوان میں دونوں طرف سے شدید نعریلگائے گئے۔ عطا تارڑ نے ‘بانی پی ٹی آئی کی باجی چور ہیں، قاسم کے بابا چور، پنکی،گوگی اور کپتان لوٹ کے کھا گئے پاکستان’، کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com