پاکستان

9 مئی مقدمات؛ جے آئی ٹی رپورٹ میں پی ٹی آئی قیادت اور کئی رہنما مجرم قرار

تھلوچی (نیوز ڈیسک )9 مئی کے سانحہ سے متعلق مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں پی ٹی آئی قیادت اور متعدد رہنماؤں کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں اس مقدمے کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی نے اپنی مکمل تفتیش رپورٹ عدالت میں پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے 9 مئی کو عوام کو اکسایا تھا۔جے آئی ٹی کی تفتیش کے مطابق اسد عمر، اعظم سواتی، حافظ فرحت اور دیگر ملزمان گنہگار ہیں، اور پی ٹی آئی کی قیادت بھی ان کارروائیوں میں ملوث ہے۔ دوران سماعت، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزمان کے وکلا سے استفسار کیا کہ آپ کی طرف سے تاریخ کی ضرورت تھی، لیکن تفتیش مکمل ہو چکی ہے، اب آپ دلائل دیں۔عدالت نے ملزمان کے وکلا کو آئندہ سماعت، جو کہ 14 جنوری کو مقرر کی گئی ہے، پر دلائل دینے کے لیے طلب کیا۔علاوہ ازیں، جناح ہاؤس حملہ اور دیگر مقدمات میں بھی ملزمان کو مجرم قرار دے دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سانحہ 9 مئی کے پانچ مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی، جس میں تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ میں جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، اور دیگر ملزمان کو چار مقدمات میں مجرم قرار دیا۔ اس دوران جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ اور مزمل مسعود عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com