پاکستان

ریپ کے ملزمان کو ہمیشہ جیل رہنا چاہیے: سینیٹر کا مطالبہ

سینیٹر محسن عزیز نے کہا ہے کہ ریپ کیسز میں سزا بہت کم ہے، سخت سے سخت سزا دینا ہو گی، ریپ کیسز میں مجرم جب تک زندہ ہے اسے جیل میں رہنا چاہیے۔
چیئرمین فیصل سلیم رحمٰن کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔
کمیٹی میں سینیٹر محسن عزیز کے پیش کیے گئے ریپ کیسز میں سزا بڑھانے کے ترمیمی بل پر غور کیا گیاانہوں نے کہا کہ ریپ کیسز میں کم از کم 25 سال کی سزا ہونی چاہیے۔
چیئرمین کمیٹی فیصل سلیم رحمٰن نے بتایا کہ ریپ کیسز کے حوالے سے ترمیمی بل پر ذیلی کمیٹی بناتے ہیں، جو 10 دنوں میں اپنی رپورٹ جمع کرائے گی۔
سینیٹر فیصل سلیم رحمٰن نے بتایا کہ کمیٹی میں وزارتِ داخلہ، قانون اور انسانی حقوق کے نمائندے شامل ہوں گے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com