پاکستان

اسموگ، پنجاب میں پارکس، تفریح گاہیں، عجائب گھر 10 روز کیلئے بند

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کی صورتِ حال تشویش ناک ہو گئی۔
پنجاب حکومت نے تشویش ناک صورتِ حال کے باعث پارکس، تفریح گاہیں اور عجائب گھر آج سے 10 دن کے لیے بند کر دیے۔
اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہےنوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی 8 نومبر سے 17 نومبر تک لاگو رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر گرفتاری ہو گی اور جرمانے کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کی شدت برقرار ہے، ایسی آلودہ فضا میں سانس لینا انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے۔
صبح سویرے لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 860 رکارڈ کی گئی، لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com