پاکستان

جے یو آئی کا مولانا فضل الرحمان کی عمران خان سے ملاقات کی خبروں پر ردعمل

جمیعت علماء اسلام (ف) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کی خبروں پر وضاحت جاری کردی ہے۔گزشتہ روز میڈیا میں خبریں جاری ہوئیں کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک مرتبہ پھر بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں، ان رابطوں میں جے یو آئی نے عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات زیر غور نہیں ہے اور نہ ہی سینیٹر کامران مرتضیٰ کو اس سلسلے میں کوئی ٹاسک دیا گیا ہے۔اسلم غوری نے کہا کہ میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کا فیئر ٹرائل ہونا چاہیے، پی ٹی آئی سے بطور اپوزیشن جماعت رابطہ ہے اور رہے گا، مختلف ایشوز پر ملاقاتوں اور مشاورتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com