پاکستان
کیا سعد رفیق نے مسلم لیگ چھوڑ دی؟
مسلم لیگ ن چھوڑنے کے معاملے پر خواجہ سعد رفیق کا مؤقف سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے سیاست یا مسلم لیگ ن چھوڑنے کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پارٹی سے استعفا دینے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔