پاکستان
ایلون مسک کو اہم عہدہ مل گیا
نو منتخب امریکی صدر اپنی ٹیم تشکیل دینے میں مصروف ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے ارب پتی ایلون مسک کو بھی اہم عہدے سے نواز دیا۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے لیےکئی نئے چہرے چن لیے،ایلون مسک اور راما سوامی محکمہ حکومتی کارکردگی کے سربراہ ہونگے،اپنے بیان میں ایلون مسک نے تمام سرکاری اخراجات کی تفصیل آن لائن پبلک کرنے کا اعلان کیا،کہا کہ ہم ڈیموکریسی کے لیے نہیں بیوروکریسی کے لیے خطرہ ہیں۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے پیٹ ہیگستھ وزیر دفاع اور مائیک والٹز قومی سلامتی کےمشیر کی ذمہ داری سونپی،اس کے علاوہ اسٹیو وٹکوف کو مشرق وسطیٰ کے لیے ایلچی کی ذمہ داری دی،