پاکستان
ملک بھر میں 400 سے زائد یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش زیر غور
ملک بھر میں 400 سے زائد یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کیے جانے کا امکان ہے، آج کابینہ نے سبسڈی نہیں دی تو یہ اسٹورز بند کردیے جائیں گے۔ 4 ہزار میں سے 400 یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد ہوگا، اگر کابینہ اجلاس میں سبسڈی کی منظوری دے دی گئی ہے تو یہ یوٹیلٹی اسٹورز بند نہیں ہوں گے بصورت دیگر انہیں بند کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آٹھ ارب روپے ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی مد میں بینک اکاؤنٹ سیز کر کے وصول کیے، دو ارب روپے دیگر بقایاجات ہیں، ممکن ہے آج وفاقی کابینہ اجلاس میں سبسڈی کا اعلان کر دیا جائے۔