بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے 9 ویں ٹیم کی شمولیت کا امکان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات مانگ لیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے بھارتی خط کی تحریری کاپی مانگی تھی، بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو پاکستان نہ جانے کے بارے میں زبانی طور پر آگاہ کیا تھا۔
اب آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو تحریری وجوہات بیان کرنے کا کہا ہےذرائع کے مطابق پاکستان تحریری وجوہات ملنے پر ان کے حق میں ٹھوس شواہد مانگ سکتا یے۔
قوانین کے مطابق بھارتی بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی اور آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نہ جانے کی وجوہات جائز نہ ہوئیں تو بھارتی ٹیم کو آنے کے لیے کہا جائے گا اور بھارت نہ مانا تو چیمپئنز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا یے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو گا، ائی سی سی نے ٹرافی کے نشریاتی حقوق، اشتہارات اور اسپانسر شپ سے کمائی کرنی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچز نہ ہونے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرز ہے