پاکستان

احتجاج کےلیے کینٹینر تیار

24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی کنٹینر تیار کرلیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنما کنٹینر میں موجود رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 24 نومبر احتجاج کے لیے پی ٹی آئی نے تیاریاں تیز کرلیں اور خصوصی کنٹینر تیار کرلیا، جس میں ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کردیا گیا جبکہ کانٹینر میں کانفرنس روم، واش روم، بیڈ روم سمیت دیگر سہولت موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنما کنٹینر میں موجود رہیں گے اور اسی کنٹینر سے تقاریر کا سلسلہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ 13 نومبر کو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ اس احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے تمام توانائی استعمال کی جائے گی، رکن صوبائی اسمبلی پانچ ہزار جبکہ رکن قومی اسمبلی 10 ہزار کارکنان جمع کرے گا

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com