پاکستان
ڈی جی خان: تھانہ گدائی میں تاجر سے بیس لاکھ کی ڈکیتی کی واردات، پانچ پولیس اہلکار ملوث، مقدمہ درج
ڈی جی خان کے تھانہ گدائی میں ایک تاجر سے بیس لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات میں ملوث پانچ افراد کی انکوائری کی گئی۔ ان میں پولیس کے چار اہلکار اور ایک پرائیویٹ شخص شامل ہیں۔ملوث اہلکاروں میں ایس اے ایس آئی منصور، کانسٹیبل شہزاد، کانسٹیبل فرمان علی، اور کانسٹیبل مقصود علی شامل ہیں۔ ان تمام اہلکاروں کو اے وی ایل سی (AVLC) کے ذریعے ملوث پایا گیا۔ مزید برآں، نادر ولد منظور حسین جندانی ایک پرائیویٹ شخص ہے جو اس واردات میں شریک تھا۔ڈی پی او ڈی جی خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان اہلکاروں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کروا دیا اور تمام ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔



