دنیا

اسرائیل میں آباد افراد نے غزہ کے باسیوں کو بھیجی گئی امداد لوٹنا شروع کردی

اسرائیل میں آباد افراد نے نسل کشی کا شکار غزہ کے باسیوں کو بھیجی جانے والی عالمی امداد کو لوٹنا شروع کردیا۔
اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا کے مطابق غذائی سامان سے بھرے اقوام متحدہ کے ایک 109 ٹرک لوٹ لیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 97 کا پتہ ہی چلایا نہ جاسکا، ان ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو بندوق کی نوک پر ٹرک خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
امدادی گاڑیوں کو دستی بموں سے بھی نشانہ بنایا گیا۔
انروا حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کانوائے کو اسرائیلی حکام نے اچانک ایسا راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا تھا جس سے ڈرائیور واقف ہی نہیں تھے۔
انروا نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی حکام عالمی قانون کے تحت اپنی قانونی ذمہ داریاں ادا نہیں کررہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ اس نے ٹرکوں سے سامان چھیننے والے 20 افراد کو ہلاک کردیا ہے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com