پاکستان

شیخ رشید ، طاہر صادق ، شیریں مزاری سمیت متعدد سابق ارکان اسمبلی بڑی مشکل میں پھنس گئے،تفصیلات تھلوچی نیوز پر

 

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید، شیریں مزاری سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، شیریں مزاری، امجد نیازی، میجر طاہر صادق، صداقت عباسی،سابق ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم ،عمر تنویر بٹ کی بریت درخواستیں مسترد کردیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد شاہ نے فیصلہ سنایا، جس میں ایک ملزم گل اصغر کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے مقدمے سے بری کردیا گیا۔قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں واثق قیوم، صداقت عباسی ،امجد نیازی ،شیریں مزاری،میجر طاہر صادق کی بریت کی درخواستوں پر سرکاری پراسیکیوٹرز کے دلائل مکمل ہوئے۔وکلائے صفائی کی جانب سے بری کرنے جب کہ سرکاری وکلا نے درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی۔ بعد ازاں عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com