چین میں شو روم سے 12 روبوٹس کو دوسری کمپنی کے روبوٹ کی جانب سے اغوا کرنے کی ویڈیو وائرل
ایک چینی روبوٹک کمپنی کے سی سی ٹی وی کیمرہ کی جانب سے محفوظ کیے فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ کمپنی کے شو روم سے 12 بڑے روبوٹس کو ایک اور کمپنی کے تیار کردہ روبوٹ نے اغوا کرنے کے لیے مذکورہ بالا روبوٹس کو راضی کیا کہ وہ یہ جاب چھوڑ کر اس کے ساتھ چلیں۔
چینی سوشل میڈیا پر گزشتہ ہفتے وائرل ہونے والی اس عجیب و غریب ویڈیو پر بڑے پیمانے پر کمنٹس کیے جارہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق روبوٹس کے اغوا کا یہ واقعہ شنگھائی کے ایک شوروم میں ماہ اگست میں پیش آیا، جو حال ہی میں منظر عام پر آیا ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نگرانی کرنے والے نظام نے جو منظر ریکارڈ کیا اس کے مطابق ایک چھوٹا روبوٹ رات میں شو روم میں داخل ہوکر آہستہ آہستہ رولنگ اوور کرتے ہوئے متعدد روبوٹس سے ڈائیلاگ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ کیا تم اوور ٹائم کر رہے ہو؟
پھر کسی طرح ان روبوٹس کو یہاں سے نکلنے پر تیار کرلیتا ہے، جس کے بعد 10روبوٹس اس کے پیچھے چل پڑتے ہیں۔
ابتدا میں تو اس ویڈیو کو زیادہ تر لوگوں نے مذاق سمجھا، تاہم بعد میں شنگئی روبوٹکس کمپنی نے اس کا اعتراف کیا کہ اس کے روبوٹس کو کسی اور ادارے کے تیار کردہ روبوٹس نے اغوا کیا تھا۔