علی امین گنڈاپور کا کہیں نہ کہیں اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے، خواجہ آصف
گنڈاپور کی اہمیت اسی رابطے کیوجہ سے ہی ہے، پی ٹی آئی قیادت عمران کی رہائی نہیں چاہتی ورنہ ان کی دکانیں بند ہوجائیں گی۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا کہیں نہ کہیں اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے اور گنڈاپور کی اہمیت اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی وجہ سے ہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ کل اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لیے انتہائی گھٹیا اور غلیظ حرکت کی گئی، سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، پاکستان کے 28 لاکھ شہری سعودی عرب میں کام کرتے ہیں، پاکستان کو ملنے والی ترسیلات زر کا سعودی عرب سے ڈائریکٹ تعلق ہے، بشری بی بی نے جس ملک کے بارے میں بیان دیا اسی کی دی ہوئی گھڑی بیچ دی، ساری سیاسی حرکتوں کے باوجود پی ٹی آئی کے لوگوں کو تقوی کا زعم بھی ہے۔