پاکستان

چینی کمپنی کا غیر شادی شدہ ملازمین کو ڈیٹنگ کیلئے بونس دینے کا اعلان

چین کی مختلف کمپنیاں اپنے ملازمین کو خوش رکھنے کے لیے اکثر انوکھے اقدامات اُٹھاتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں چین کے شہر شین زین میں ایک کمپنی نے اپنے غیر شادی شدہ ملازمین کو ڈیٹنگ کرنے کے لیے بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
چینی میڈیا کی روپورٹ کے مطابق چینی کمپنی انسٹا 360 نے اپنے تمام ملازمین کے لیے کمپنی کے کسی بھی غیر شادی شدہ ملازم کو ڈیٹ کے لیے ادارے سے غیر منسلک کسی بھی شخص سے متعارف کروانے کے لیے اپنی کمپنی کے آن لائن ڈیٹنگ پلیٹ فارم پر پوسٹ کرنے پر 66 یوآن دینے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ ملازمین جو کپمنی کے آن لائن ڈیٹنگ پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے لیے ڈیٹنگ پارٹنر کا انتخاب کر لیں گے اور 3 ماہ تک اپنے رشتے کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں گے تو پھر ان ملازمین، ان کے ڈیٹنگ پارٹنرز اور انہیں متعارف کروانے والے ساتھی ملازمین کو بھی 1 ہزار یوآن کا انعام ملے گا۔
رپورٹ کے مطابق 11 نومبر تک کمپنی کے آن لائن ڈیٹنگ پلیٹ فارم پر تقریباً 500 پوسٹس شیئر کی گئی ہیں اور یہ پوسٹس کرنے پر تقریباً 10 ہزار یوآن بطور انعام تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ چینی کمپنی کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین میں شادیوں اور پیدائش کی شرح دونوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com