پاکستان
وفاقی کابینہ کا اجلاس؛ آج توانائی بچت پلان پیش کیا جائیگا
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں توانائی بچت پلان پیش کیا جائیگا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں توانائی کی بچت کا قومی ہنگامی پلان منظوری کیلیے پیش کیا جائیگا۔ اجلاس صبح 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، تمام وزرائے اعلیٰ بھی اجلاس میں مدعو ہیں۔
انرجی بچت پلان پر صوبوں کی مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا جائیگا، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا جائیگا جبکہ نجی اور سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔