پاکستان

چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر پی سی بی کی خاموش رضامندی، اہم فیصلے کی گھڑی قریب

تھلوچی نیوز کے مطابق پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ ہائبرڈ ماڈل کے معاہدے پر دستخط ایک دو دن میں ہوں گے اور آئی سی سی خود باضابطہ اعلان کرے گا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی سی بی نے زرتلافی کا مطالبہ نہیں کیا۔اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کی رضامندی کے بعد ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس ہائبرڈ فارمولے کے لیے زیادہ تر پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجاویز کو تسلیم کیا گیا ہے۔دونوں فریقوں کے درمیان طے پایا ہے کہ 2026ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے گی اور پاک بھارت لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔اسی طرح یہ بھی طے پایا ہے کہ بھارت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان نہیں آئے گا اور اپنے حصے کے میچز دبئی میں کھیلے گا۔اس فیوژن فارمولے کے تحت بھارت دبئی کو وینیو قرار دینے کے لیے بضد ہے، جبکہ پاکستان پانچ میچز کے لیے دبئی، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے بات کر رہا ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے میچز کی منتقلی پر پاکستان کو زر تلافی کی پیشکش بھی کی تھی لیکن چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اضافی معاوضے پر بات نہیں کی۔تاہم اس کے بدلے، محسن نقوی آئی سی سی ویمن ٹورنامنٹ 2027 کی میزبانی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ادھر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق تین سال کے فیوژن ماڈل کو کل آئی سی سی سے منظوری ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com