پاکستان

ججز غیر معمولی تاخیر کا جائزہ لے کر مقدمات کا جلد فیصلہ یقینی بنائیں

چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہا ہے کہ جیلوں میں قید بہت سے افراد کے مقدمات التواء کا شکار ہیں، اور ضلع و سیشن ججز کو غیر معمولی تاخیر کا جائزہ لے کر مقدمات کا فوری اور بروقت فیصلہ یقینی بنانا چاہیے۔چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے یہ ہدایات رحیم یار خان جیل کے دورے کے دوران جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے ذریعے قیدیوں کے مقدمات کا فوری فیصلہ انصاف کی فراہمی کے عمل میں اہم ہے۔اعلامیے کے مطابق، چیف جسٹس نے جیلوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے حکومت پنجاب کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ رحیم یار خان اور لاہور میں جدید جیل کمپلیکس کے قیام کی ضرورت ہے تاکہ قیدیوں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com