پاکستان

حکومت پنجاب: مزدورں کے 500 بچوں میں 40 کروڑ روپےکے اسکالر شپ چیک تقسیم

حکومت پنجاب نے ورکرز ویلفیئر فنڈز کے تحت 40 کروڑ روپے کے 500 اسکالرشپس چیک مزدوروں کے بچوں میں تقسیم کر دیے۔ یہ تقریب یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر لیبر و انسانی وسائل فیصل ایوب کھوکھر، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈز توقیر الیاس چھٹہ اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے شرکت کی۔صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ گزشتہ آٹھ ماہ سے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور آج مزدوروں کے بچوں کو اسکالرشپ پروگرام کامیاب ہونے پر تسلی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکالرشپس کسی حکومت کا پیسہ نہیں ہے، بلکہ یہ مزدوروں کا اپنا پیسہ ہے، اور اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے مزدوروں کی امانت واپس کر دی۔فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا کہ اگر مزدوروں کے بچے اچھے اداروں میں تعلیم حاصل کریں گے تو ملک ترقی کرے گا، اور انہیں امید ہے کہ یہ طلباء کل کو ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزدوروں کے بچوں کو حصولِ تعلیم میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com