پارٹی بشریٰ بی بی چلائیں گی یا لیڈرشپ چلائے گی؟ شوکت یوسفزئی کا سوال
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی بشریٰ بی بی چلائیں گی یا لیڈرشپ چلائے گی؟ پارٹی لیڈرشپ کے پاس اتنا اختیار نہیں تو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
پشاور سے جاری اپنے بیان میں شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ڈی چوک واقعے پر بہت افسوس ہوا، پی ٹی آئی پنجاب کی لیڈرشپ کہاں غائب تھی؟
انہوں نے کہا کہ ہم ڈی چوک میں بیٹھ بھی جاتے تو ہمارے پاس کوئی پلان نہیں تھا، پشاور سے روانہ ہونے سے پہلے مشاورتی کمیٹی کیوں نہیں بنائی گئی؟شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جو پارٹی کو لیڈ کر رہے ہیں، جلوس کو لیڈ کرنے نہیں آئے۔ علی امین گنڈاپور کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے پارٹی اور ورکر کا پریشر برداشت کیا۔ پارٹی کو سوچنا چاہیے جو اصل چہرے ہیں وہ پیچھے کیوں دھکیلے گئے؟
حکومت کے ساتھ مذاکرات ہو سکتے تھے، کس نے انکار کیا؟ حکومت کو اتنا ظلم اور بربریت نہیں کرنی چاہیے تھی