پاکستان

ہم ایف آئی آرز کو ڈگریاں سمجھتے ہیں علی امین گنڈاپور

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم ایف آئی آرز کو ڈگریاں سمجھتے ہیں۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے نجی یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ایسی یونیورسٹی کے کانوکیشن میں موجود ہوں جس نے بہت ہی پہلے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون کے بغیر ترقی ممکن نہیں، ایسے پرائیویٹ سیکٹر کو بحثیت چیف منسٹر سپورٹ کرتا ہوں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں یہاں سرمایہ کاری کریں۔ان کا کہنا تھا کہ 2001میں جب میں فشن ڈیزائننگ پڑھ رہا تھا تو اس وقت میرے والد صوبے کے وزیر تھے، اس وقت ہی میری خواہش پیدا ہوئی تھی کہ فشن ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کروں، کسی نے اس پالیسی پر کام نہیں کیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ لیکن پھر صوبے کو بدامنی کی طرف لے جایا گیا، امن کے قیام کیلئے عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیں۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ لاالہ الااللہ ہمارا ایمان ہے، جس کا مطلب ہے پریشان نہیں ہونا، ہار نہیں ماننا۔انہوں نے کہا کہ میں جب گورنمنٹ کالج میں تھا تو طلبا کی لڑائی ہوگئی، 156 طلبا مرے تھے، صرف مجھے نکالا گیا، میرے بال لمبے تھے، پھر میں نیشنل کالج آف آرٹس میں گیا، مجھے وہاں سے بھی نکالا گیا کہ ماحول خراب کررہے ہو، پھر میرا امریکہ میں داخلہ ہوگیا لیکن میں نہیں گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خلیق الرحمان بھائی نے کہا مجھ پر ایف آئی آر ہوئی ہے،

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com