پاکستان
وفاقی کابینہ کی اکثریت نے کے پی میں گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت کر دی
وفاقی کابینہ کی اکثریت نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت کر دی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر راج سے پہلے پیپلز پارٹی، قومی وطن پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے مشاورت کی جائے گی، وزارت قانون اور اٹارنی جنرل نے وفاقی کابینہ کو اپنی رائے دے دی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا نے خود 2 بار وفاق پر چڑھائی کرکے گورنر راج کا جواز پیدا کردیا، وفاق پر چڑھائی میں سرکاری ملازمین اور سرکاری مشینری استعمال کی گئی۔ کابینہ اجلاس میں صرف اس ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، سیاسی اتحادیوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر گورنر راج سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔