پاکستان

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاور پہنچے۔ 26 نومبر کو علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی اسلام آباد کا احتجاج چھوڑ کر مانسہرہ فرار ہو گئے تھے۔ بشریٰ بی بی کی اپنی گاڑی سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گاڑی میں منتقل ہونے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ ذرائع کے مطابق جناح ایونیو پر آپریشن کے بعد بشریٰ بی بی اپنی گاڑی پر سیکٹر جی 8 پہنچیں، جہاں سے وہ علی امین گنڈاپور کی گاڑی میں سوار ہوئی تھیں۔ بشریٰ بی بی رات 11 بج کر 57 منٹ پر اپنی گاڑی سےعلی امین کی گاڑی میں سوار ہوئیں، ویڈیو میں علی امین گنڈاپور کی سیکیورٹی ٹیم کی 2 گاڑیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی علی امین کی گاڑی میں سیکٹرجی 8 سے مارگلہ روڈ کی طرف روانہ ہوئیں اور گاڑیاں وہاں سے پیر سوہاوہ روڈ سے ہوتے ہوئے خیبر پختونخوا کی طرف نکل گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com