پاکستان

پی ٹی آئی پر پابندی کی حمایت کرتے ہیں

چارسدہ (آئی پی ایس )عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کے صدر ایمل ولی نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کی حمایت کردی۔ چارسدہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی پر پابندی کو سپورٹ کرتے ہیں، پی ٹی آئی غیر جمہوری رویہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9مئی اور 24نومبر کے واقعات پابندی کا بہترین جواز ہیں۔ایمل ولی کا کہنا تھاکہ گورنر راج مسئلے کا حل نہیں، گورنر راج سے صرف انا اور ضد پوری ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اسٹیک ہولڈرکیساتھ مشاورت کے بعدگورنر راج کافیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com