پاکستان

انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر کرپشن فری پاکستان ریلی، طلبہ کو آگاہی دینے کی کوشش

انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ تعلیم اور محکمہ اینٹی کرپشن لیہ نے کرپشن فری پاکستان ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرفراز احمد خان، ڈی ای او چوہدری محمد رضوان، ڈی ڈی او گل شیر، ایس ایچ او ادریس خان اور طلبہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔مقررین نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے اور طلبہ کو انسداد بدعنوانی کے بارے میں آگاہی دینا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں، اور کرپشن سے پاک پاکستان ہی ترقی کی راہوں پر گامزن ہو سکتا ہے۔ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے تمام طبقات کو مل کر کوششیں کرنی ہوں گی۔ریلی میں شرکاء نے بدعنوانی سے پاک پاکستان کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے اور کرپشن کے خلاف نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com