پاکستان

رنبیر کپور پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

جدہ: معروف بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی شاندار کامیابی کے لیے مبارکباد پیش کی ہے۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں موجود رنبیر کا میڈیا اور مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا ایک سیشن ہوا جس میں ایک مداح نے اداکار سے سوال کیا کہ کیا وہ مستقبل میں پاکستانی اداکاروں اور فلمسازوں کے ساتھ کام کریں گے؟

رنبیر کپور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فن کسی بارڈر کا محتاج نہیں، میں ضرور پاکستانی فلمساز اور اداکاروں کے ساتھ کام کروں گا، بلکہ میں پاکستانی فلم انڈسٹری کو مولا جٹ کی بڑی کامیابی کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔

اداکار نے پاکستانی شہرہ آفاق گلوکار عاطف اسلم کی بھی خوب تعریف کی اور بتایا کہ میں عاطف کی آواز کا مداح ہوں، جب وہ گاتا ہے تو لگتا ہے ایک ہیرو گا رہا ہے۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور، شاہ رخ خان، کاجول، سونم کپور و دیگر نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شرکت کی ہے جو یکم دسمبر سے شروع ہوا اور 10 دسمبر کو اختتام پذیر ہوا۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com