پاکستان

ضلع کرم: گرینڈ امن جرگے میں آج حتمی فیصلے پر دستخط متوقع

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال کے حل کے لیے کوہاٹ میں منعقد ہونے والے گرینڈ امن جرگے میں آج حتمی فیصلے پر دستخط متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق، تمام معاملات طے ہو چکے ہیں اور دستخط کا عمل آج مکمل ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ کرم میں امن و امان کی صورتحال کے باعث پارا چنار پشاور مرکزی شاہراہ اور دیگر راستے ڈھائی ماہ سے بند ہیں، جس کی وجہ سے اپر کرم کو سپلائی کی معطلی کا سامنا ہے، اور پاک افغان سرحد بھی اس عرصے سے بند ہے۔ اس دوران ضلع کرم میں اشیائے ضروریات کی کمی اور ہوٹلوں سمیت دیگر کاروباری مراکز کی بندش کی صورتحال ہے۔ گزشتہ تین ہفتوں سے راستوں کی بندش کے خلاف کرم پریس کلب پر احتجاجی دھرنے کا آٹھواں روز ہے۔دھرنا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع کرم کے پانچ مقامات پر دھرنے جاری ہیں، اور راستے کھولنے، خوراک و علاج کے انتظامات کے بارے میں کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت صرف تردیدی بیانات تک محدود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com