پاکستان

پاکستانیوں کے خفیہ غیر ملکی بینک اکاؤنٹس سے 880 ملین روپے کی ریکوری

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پاکستانیوں کے خفیہ بینک غیر ملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق از خود نوٹس نمٹا دیا۔آئینی بینچ میں پاکستانیوں کے غیر ملکی بنک اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ فارن اکاؤنٹس کی نشاندہی ہو گئی تھی؟ ایف بی آر وکیل نے اثبات میں جواب دیا جس پر جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ نشاندہی کے بعد ریکوری حکومتی محکموں نے کرنی ہے۔ایف بی آر وکیل نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 880 ملین کی ریکوری کی جا چکی ہے، باقی مقدمات میں بھی ریکوری کی کارروائی چل رہی ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایف بی آر کو ریکوری میں مشکل ہے تو پارلیمنٹ کو ترمیم تجویز کرے۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے پوچھا کہ جن سے ریکوریاں ہوئی کیا ان کیسز کے میرٹ پر فیصلہ ہوئے۔ وکیل ایف بی آر نے جواب دیا کہ میرٹ پر ریکوریوں کے کیسز کے فیصلے ہوئے۔عدالت نے پیش رفت سامنے آنے پر مقدمہ نمٹا دیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com