پاکستان
پنجاب پولیس کا بھی پی ٹی آئی احتجاج کے دوران غیر حاضر اہلکاروں کی برطرفی کا فیصلہ
اسلام آباد پولیس کے بعد اب پنجاب پولیس نے بھی پی ٹی آئی احتجاج کے دوران غیرحاضراہلکاروں کی برطرفی کا فیصلہ کرلیا۔
اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے تمام زونزکومراسلہ ارسال کردیا۔ ضابطہ اخلاق مکمل ہونے ہرغیرحاضراہلکاروں کی برطرفی ہوگی۔ ڈیوٹی سے غیرحاضررہنے والے 128 اہلکاروں کی لسٹ سامنے آ گئی ہے ،اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے تمام زونز کوخط لکھ دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر حالیہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال میں غیر حاضرہونے والوں کو برطرفی کی سزا دی جاسکتی ہے۔
احتجاج میں ڈیوٹی پر نہ پہنچنے والے اہلکاروں میں ایک انسپکٹرزاورایک سو ستائیں اہلکار شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اہلکار جان بوجھ کر تحریک انصاف کے احتجاج میں ڈیوٹی کرنے سے انکارکرتے ہوئے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے