پاکستان

قومی ایئر لائن کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا گیا

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے قومی ایئر لائن کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے کر قومی ایئر لائن کی نج کاری کا کیس نمٹا دیا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے قومی ایئر لائن کی نج کاری کے کیس کی سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کو نئے پروفیشنلز بھرتی کرنے کی اجازت دی تھی، حکومت کی جانب سے قومی ایئر لائن کی نج کاری کا عمل شروع کیا تھا، نج کاری کے عمل سے قومی ایئر لائن میں نئی بھرتیاں نہیں کی گئیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نج کاری کا عمل کمیشن دوبارہ کرنے جا رہا ہے، قومی ایئر لائن کے فلائٹ آپریشن پر پابندی بھی ختم ہو گئی ہے۔جسٹس امین الدین نے کہا کہ دوبارہ نج کاری کے عمل میں اب شائد ریٹ زیادہ ملیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نج کاری کر کے حکومت کہیں سپریم کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہی؟ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ نج کاری عدالت کو اعتماد میں لے کر کی جائے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نج کاری پر اعتماد میں لینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی تھی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ عدالت اپنا اعتماد دیتی ہے، قومی ایئر لائن کی نج کاری اچھے طریقے سے کریں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com