پاکستان

لیہ دسمبر سے شاپر بیگ پر پابندی، تاجر برادری نے تعاون کی یقین دہانی کرادی

دسمبر سے ضلع بھر میں شاپر بیگ کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ سنگل یوز شاپر بیگ کے بنانے، فروخت کرنے پر مکمل بین ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری ضلع کو شاپر فری بنانے کے لئے پر عزم۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان، انعم اکرم ، صدر انجمن تاجران اظہر ہانس، چیئرمین تنویر احمد خان، سی او ضلع کونسل افتخار بنگش، انسپکٹر ذوالقرنین قریشی اور تاجر برادری نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ارشد چغتائی نے شاپر بیگ پر پابندی بارے حکومتی احکامات اور قوانین بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے انسانی جان کے تحفظ، ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے ہلکی کوالٹی کے پلاسٹک پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ ہم سب کو اس ماحول دوست اقدام کو کامیاب بنانے کے لئے اجتماعی کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سنگل یوز شاپر بیگ کا استعمال ترک کر دیں اور اشیائ متبادل بیگ، تھیلوں میں فروخت کریں۔ تاجر برادری نے شاپر کے خاتمہ کے لئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ بعد ازاں ڈی سی کمپلیکس میں شاپر بیگ کے حوالہ سے علامتی آگہی واک بھی کی گئی

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com