پاکستان

شادیاں مزید مہنگی، اب ود ہولڈنگ ٹیکس بھی دینا پڑے گا

شادی ہال ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے لگائے گئے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کو ہالز میں تقریبات کرنے والوں سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق، اس فیصلے کے تحت شادی ہالز میں تقریبات کرنے والوں سے ہال کے کرائے کے علاوہ 10 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے یہ 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس شادی ہال پر لاگو کیا ہے، جو اب ہال میں تقریبات کرنے والوں سے لیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com