پاکستان

ٹِک ٹاک کی جانب سے یوٹیوب طرز کے فیچر کی آزمائش جاری

بیجنگ: ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹِک ٹاک نِت نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی حریف ایپس کے لیے نئی مشکلات کھڑی کر رہی ہے۔

ٹِک ٹاک کی جانب سے حال ہی میں یوٹیوب طرز کی ہوریزونٹل اسکرین کے فیچر کی آزمائش کی گئی ہے جو ٹِک ٹاک کلپس کو دیکھنے کا ایک بالکل نیا انداز ہوگا۔

ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق دوران آزمائش جن صارفین کو اس فیچر تک رسائی ہے ان کی اسکرین پر ایک بٹن موجود ہے جس کو دبا کر فون کو ہوریزونٹلی رکھنے سے ٹِک ٹاک کا ڈسپلے بھی اس ہی طرح اسکرین پر پھیل جاتا ہے۔

میٹ نیوارا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس فیچر کا عملی مظاہرہ دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹِک ٹاک کی جانب سے یہ اقدام بتاتا ہے کہ ایپ کا اگلا ہدف یوٹیوب کی جگہ لینا ہے تاکہ ٹِک ٹاک پر کانٹینٹ بنانے والے اب طویل طرز کے ویڈیو بنانے میں دلچسپی لیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com