میں شروع سے آخر تک بشریٰ بی بی کے ساتھ تھا، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی حالیہ میڈیا گفتگو میں کہا ہے کہ وہ شروع سے آخر تک بشریٰ بی بی کے ساتھ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے اکیلے چھوڑے جانے کی بات کسی اور کے بارے میں کی ہے تو یہ ان کی ذاتی رائے ہے۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور اس بارے میں مذاکرات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات ملک کی خاطر کیے جا رہے ہیں، تاہم اگر حکومت نے مذاکرات نہیں کیے تو ان کے مطابق تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پانی پت کی جنگوں اور محمود غزنوی کے سومنات پر حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانچ حملے کر چکے ہیں اور مزید حملے جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بشریٰ بی بی نے چارسدہ میں ایک خطاب میں کہا تھا کہ 26 نومبر کو انہیں سب ڈی چوک پر تنہا چھوڑ دیا گیا تھا۔