پاکستان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا دور دراز اضلاع کے دوروں کا فیصلہ، عدلیہ کے مسائل حل کرنے کا عزم

چیف جسٹس پاکستان، یحییٰ آفریدی نے انصاف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے دور دراز اضلاع کے دوروں کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس نے ضلعی عدلیہ کو بہتر بنانے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ذاتی دوروں کا فیصلہ کیا۔ چیف جسٹس پاکستان خود موقع پر پہنچ کر مسائل کا حل تلاش کریں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ آج چیف جسٹس پاکستان نے گوادر کا دورہ کیا، جہاں تربت، پنجگور اور چاغی سمیت دیگر اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، چیف جسٹس نے عدلیہ کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور عدالتی افسران کے وقار کو مقدم رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ وہ پورے ملک کی عدلیہ کا وقار مجروح نہیں ہونے دیں گے، اور دور دراز علاقوں کی عدلیہ کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے متعلقہ ہائیکورٹس کو بھی ہدایت کی کہ وہ دور دراز ضلعی عدلیہ پر توجہ مرکوز کریں اور وہاں کام کرنے والے عدالتی افسران کی خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com