پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی شام سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے شام سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی۔شہباز شریف نے شام میں مقیم پاکستانیوں کے انخلاء سے متعلق اجلاس میں کہا کہ شام میں پاکستانیوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے دمشق میں پاکستانی سفارت خانے کو معلوماتی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شام اور ہمسایہ ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں میں معلوماتی ڈیسک 24 گھنٹے فعال رہیں۔خیال رہے کہ دمشق کے قریب خواتین اور بچوں سمیت 300 سے زائد پاکستانی زائرین محصور ہوگئے ہیں، جن کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہونے لگیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com