2024 میں پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری
گوگل نے 2024 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کی ہے، جس میں مختلف کیٹیگریز میں عوامی پسندیدہ سرچز شامل ہیں۔ گوگل کی یہ فہرست کرکٹ، ہاؤ ٹو، ریسیپی، موویز اور ڈرامہ، ٹیکنالوجی اور شخصیات کی کیٹیگریز پر مبنی ہے۔
کرکٹ:
پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا کرکٹ ایونٹ ٹی 20 ورلڈ کپ رہا۔ اس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ پاکستان بمقابلہ بنگلادیش، پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، اور پاکستان بمقابلہ بھارت کے میچز بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔
فلمیں اور ٹی وی شوز:2024 میں پاکستانی عوام نے بالی وڈ فلموں اور سیریز کو پسند کیا۔ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی سیریز "ہیرا منڈی” رہی، جس کے بعد "12th Fail” اور "اینیمیل” بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ "مرزا پور سیزن 3” چوتھے اور "ستری 2” پانچویں نمبر پر رہی۔
ریسیپیز:
پاکستانی شہریوں کا کھانے پینے کا شوق 2024 میں بھی جاری رہا۔ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ریسیپی "بنانا بریڈ” تھی، جس کے بعد "مال پورہ” اور "گارلک بریڈ” کی ریسیپیز پر سب سے زیادہ تلاشیاں کی گئیں۔ "چاکلیٹ چپ کوکیز” اور "توا کلیجی” کی ریسیپیز بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر آئیں۔
ٹیکنالوجی:
2024 میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا نام "چیٹ جی پی ٹی” تھا، جو کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی ٹیکنالوجی ہے۔ اس کے بعد "بنگ امیج کرییٹر” دوسرے اور گوگل کا اے آئی ماڈل "جیمنائی” پانچویں نمبر پر رہا۔