پاکستان

ایف آئی اے سائبر ونگ کے اختیارات کی بحالی، وزارت آئی ٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے اختیارات کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق، نیشنل سائبر کرائمز اینڈ انویسٹیگیشن ایجنسی کے قوانین منسوخ کر دیے گئے ہیں اور ان کے اختیارات ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق، نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹیگیشن ایجنسی کے قوانین کو سٹرکچر کی کمی کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔ تاہم، سٹرکچر مکمل ہونے پر ان قوانین کو دوبارہ فعال کیا جا سکتا ہے۔ اس اقدام کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار مل گیا ہے۔یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹیگیشن ایجنسی کو 2023 میں سوشل میڈیا جرائم کی روک تھام کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com