پاکستان

زرداری کا دورہ چین مؤخر

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا دورۂ چین مؤخر کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی صدر کی دعوت پر صدر آصف علی زرداری کو رواں ماہ چین کے دورے پر جانا تھا۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری کے دورۂ چین کی حتمی تاریخیں اور شیڈول طے ہو رہا تھا، تاہم اب ان کے پیر میں چوٹ آنے کے باعث معاملہ التواء کا شکار ہو گیا ہےرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خارجہ اور چینی سفارت خانے نے دورے کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا تھا، البتہ توقع کی جا رہی تھی کہ صدرِ مملکت 4 نومبر کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری صحت یاب ہونے کے بعد چین کا دورہ کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات دبئی ایئر پورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہو گیا، جس کے سبب ان کے پاؤں پر 4 ہفتوں کے لیے پلاسٹر چڑھایا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com