پاکستان

وفاقی حکومت کے قرضوں میں 3,919 ارب روپے کا اضافہ

سال 2024 کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 3,919 ارب روپے کا اضافہ ہوا، تاہم غیر ملکی قرضوں میں کمی دیکھنے کو ملی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، 2024 میں وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 4,632 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ غیر ملکی قرضوں میں 710 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔اکتوبر 2024 تک کے دستیاب سرکاری ڈیٹا کے مطابق، حکومتی قرضہ 69,114 ارب روپے تک پہنچ گیا، جب کہ نومبر اور دسمبر 2024 کے دو مہینوں کے ڈیٹا کا ابھی تک اندراج نہیں ہو سکا ہے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق، اکتوبر 2024 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 47,231 ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ 21,884 ارب روپے تھا۔ دسمبر 2023 میں وفاقی حکومت کے قرضوں کا مجموعی حجم 65,195 ارب روپے تھا، جس میں مقامی قرضہ 42,595 ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ 22,600 ارب روپے شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com